بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی،2 بچوں سمیت 10 افراد زخمی، پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب، کتنا ہوا بھارتی نقصان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا، پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات نکیال سیکٹر،جبار، سندھا، سنبل گلی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری گولہ باری سے شہری آبادی کو نقصان پہنچایا ، بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کو موثر جواب دیا،پاک فوج کے جواب کے نتیجے میں ایک بھارتی فوج ہلاک اور تین زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایک بھارتی میجر بھی شامل ہے، آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ ہوئی ہیں.

دوسری جانب بھارتی ناظم الامورگورواہلو والیا کی دفترخارجہ طلبی کی گئی،بھارتی ناظم الامورکوسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی پرطلب کرکےاحتجاج ریکارڈ کرایاگیا ،

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔ اس کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔بھارتی فورسز ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں,بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،

واضح رہے کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے جس کا پاکستانی فورسز بھی بھرپور جواب دیتی ہیں

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، صدر آزاد کشمیر نے اہم اعلان کر دیا

Shares: