مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 4 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر،باغی ٹی وی (ویب نیوز) بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 4 فوجی ہلاک
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بھاٹا دوریاں میں ٹرک میں آگ لگنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگنے کی اصل اور مصدقہ وجہ ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ بجلی گرنے سے لگی۔ ٹرک میں آتشزدگی کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔
بھارتی حکام کی جانب سے ٹرک میں لگنے والی آگ کی اصل وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.