پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے آرمی اسکول اور عسکری ویب سائٹس کو ہیک کرلیا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ہیکرز نے عوامی طور پر دستیاب عسکری، فلاحی اور تعلیمی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کے مطابق چار تصدیق شدہ حملے ہوئے تھے۔ ان میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سری نگر اور اے پی ایس رانی کھیت کی ویب سائٹس کو ہدف بنایا گیا۔پاکستان کے زیر اہتمام ہیکر گروپس کئی ہندوستانی ملٹری ویب سائٹس اور ڈیٹا بیسز کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہندوستانی سائبر ایجنسیاں اس خطرے کو بے اثر کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس ہفتے کم از کم دو سائبر حملہ کرنے والے گروپس کی طرف سے نئی کوششیں کی گئیں، جن میں کچھ ملٹری سے منسلک ویب سائٹس بشمول اسکولوں کی ویب سائٹس کو خراب کیا گیا۔بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق سائبر اشتعال انگیزیوں کی ایک تازہ لہر میں پاکستانی ہیکر گروپس نے ہندوستانی ویب سائٹس کو توڑ کر بچوں، سابق فوجیوں اور فلاحی خدمات سے منسلک ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا ہے۔ہیکنگ کے ذریعے میں بھارت کے اہم قومی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گروپ IOK Hacker کے نام سے کام کر رہا تھا، جس کا مقصد ویب پیجز کو خراب کرنا، آن لائن خدمات کو متاثر کرنا، اور ذاتی معلومات حاصل کرنا تھا۔