انڈین تجزیہ کار پراوین ساہنی نے آپریشن سندور کو ایک احمقانہ مقصد کے لیے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے شدید کا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رواں برس مئی میں پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی مودی حکومت کی کوششوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، دنیا میں جہاں پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے وہیں بھارت کے اپنے ہی شہری مودی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔

ماضی میں بھارتی فوج سے منسلک رہنے والے انڈین تجزیہ کار پراوین ساہنی بھی مودی حکومت کے جارحانہ عزائم پر کھل کر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں ایکس اکاؤنٹ پر اپنے تازہ ترین بیان میں بھی انہوں نے آپریشن سندور کو ایک احمقانہ مقصد کے لیے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے شدید کا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

https://x.com/PravinSawhney/status/1947300383245910078

اپنےبیان میں انہوں نے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی فوج نے ایک احمقانہ مقصد کی بھاری قیمت چکائی، جس کے نتیجے میں دشمنوں کے سامنے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں بے نقاب ہوئیں۔

بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اس مقصد کو احمقانہ قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے وضاحت بھی کی کہ یہ مقصد اس لیے بے معنی تھا کہ بھارتی فضائیہ 2019 میں بالاکوٹ پر ایئر سٹرائیکس کرکے بھی اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرچکی تھی۔

واضح رہے کہ فروری 2019 میں بھارتی فضائیہ کے میراج طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں حملے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستانی طیاروں کی بروقت مداخلت نے انڈین طیاروں کو پے لوڈ گرا کر فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا، 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کو اطلاع ملی کہ دو بھارتی طیارے پاکستان کے حدود میں داخل ہونے کو ہیں۔ جس پر شاہینوں نے جھپٹ کر بھارتی خواب کو ملیہ میٹ کردیا اور بھارتی طیاروں کو پاکستان میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا۔

ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا، جس کے بعدعوام نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو دبوچ لیا اور پاک آرمی کے حوالے کردیا۔ جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو بھارت کو واپس کردیاجھڑپ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔ جس نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیابھارت نے کہا تھا کہ فضائی حملہ پلوامہ حملے کے جواب میں تھا-

Shares: