بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، شاہ محمود قریشی ایک بار پھر میدان میں آ گئے

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج جبرو استبداد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف پھیلا رہی ہیں ،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مقتولین کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے، دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مقتولین پر جھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھارتی عزائم سمجھ چکی ہے اور بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے، ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ھے۔عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہاہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں ، ہندوستان افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہاہے،پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے۔

شوپیاں انکاؤنٹر، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائی کی، بھارتی فوج مان گئی

شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

قابض بھارتی فوج کا گھناؤنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، بھارتی فوج بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں شہید کرتی ہے

رواں برس مال جولائی میں بھارتی فوج کی جانب سے تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنےکی تصدیق ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج کے افسرکیپٹن بھوپندرا سنگھ اور اس کے 2 ساتھیوں نے 3کشمیری نوجوانوں جو آپس میں کزنز تھے کے قتل کے بعد موت کو فوجی مقابلہ قراردیا اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے خود ان کی میتوں پراسلحہ رکھا تا کہ بےگناہ نوجوانوں کوخطرناک دہشتگرد قراردیا جاسکے۔

Leave a reply