ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ،خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے یوم تکبیرکے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کی یاد دہانی کرواتا ہے ، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے بھارتی بالا دستی کا خواب خاک میں ملا، اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے وطن عزیز کا جوہری صلاحیت حاصل کرنا پوری اُمت مسلمہ کے لیے اعزاز ہے،
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار، ترجمان تابش قیوم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 28 مئی کو ہونے والے ایٹمی دھماکوں کے بعد آج پاکستان مضبوط اور مستحکم ملک ہے،ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امیدوں کا مرکز و محور ہے،پاکستان ایک پر امن ملک ہے ، مگر وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات پر حملہ آور ہونے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،بھارت نے ابھی دیکھ لیا،بھارتی جارحیت کے مقابلے میں افواج پاکستان نے بنیان مرصوص شروع کیا تو پاکستانی قوم شانہ بشانہ رہی،یہی جذبے دشمن کو ہر وقت ملیں گے








