چندریان مشن ناکامی کا ذمہ دار ناسا ہے ، بھارتی میڈیا

0
48

نئی دہلی: حسب عادت بھارتی میڈیا اپنی غلطی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانے لگا ،بھارت کے چاند کو چھونے کے مشن کی ناکامی پر بھارتی میڈیا نے رونا دھونا شروع کرتے ہوئے ناکامی کا ملبہ ناسا پر ڈال دیا ، بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ چاند پر لینڈنگ سے چند لمحے قبل خلائی مشن کا زمین سے رابطہ منقطع ہونے میں ناسا کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاند کو چھونے کی بھارت کی ناکام کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بھاری اینکر ناسا کو آئی ایس آئی سے جوڑتے ہوئئے کہا کہ چندرائن ٹو مشن فیل ہونے کے پیچھے ناسا کا ت ہاتھ نہیں، ناسا نے ہمارے ایٹمی بیس کے لیے کئی سیٹلائٹ نصب کیے، آئی ایس آئی اور ناسا پر فلموں کا حوالہ دے کر مضحکہ خیز تجزیہ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ دودن قبل بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو کے ساتھ رابطہ اس وقت منقطع ہوگیا تھا جب اس کا وکرم ماڈیول چاند کے جنوبی قطب پرلینڈنگ سے چند لمحے دور تھا۔جس کے بعد مختلف قسم کے نظریے پیش کیے جارہے تھے

Leave a reply