ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی نمائندگی نائب صدر راجیو شکلا کریں گے، جو اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اے سی سی کا یہ اہم سالانہ اجلاس جمعرات کو ڈھاکا میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر محسن نقوی کریں گے، جو اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔

اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے بھی شرکت کریں گے، جو آج رات ڈھاکا پہنچنے والے ہیں۔ اجلاس میں ایشیائی کرکٹ کی ترقی، ٹورنامنٹس کے شیڈول، اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کرکٹ سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات نئی شکل اختیار کر رہے ہیں، اور بی سی سی آئی کی آن لائن شرکت کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان کا ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 بھارت میں صدر، وزیراعظم، فوجی سربراہان، چیف جسٹس اور ارکان اسمبلی کی تنخواہیں منظر عام

Shares: