امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ فینٹانل بنانے والے کیمیائی اجزا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری ایگزیکٹوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اجزا فینٹانل کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں، جو امریکا میں اوور ڈوز سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔سفارتخانے نے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے تاہم ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ بھارتی شہری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکام منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے امریکی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے ویزا منسوخی کے اقدام پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد دو طرفہ تعلقات کشیدہ ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ چین، میکسیکو اور کینیڈا کی درآمدات پر بھی اضافی ٹیکس لگا چکے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کانگریس میں بیان دیتے ہوئے بھارت کو ان 23 بڑے ممالک میں شامل کیا، جو منشیات کی ترسیل یا غیر قانونی پیداوار کے اہم مراکز ہیں۔

پاک افغان بارڈر پرٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

Shares: