بھارت کے کپتان شبھمن گل کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز زخمی ہونے کے بعد کلکتہ کے ووڈ لینڈز اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق شبھمن گل کو گلے اور گردن میں شدید تکلیف کے باعث فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت محض مشاہدے کے لیے زیرِ علاج ہیں۔ دوسرے دن کھیل کے دوران وہ صرف تین گیندیں کھیلنے کے بعد سائمن ہارمر کی گیند پر سوئپ شاٹ لگاتے ہوئے گردن میں شدید درد محسوس کر کے میدان سے باہر چلے گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ شبھمن گل کو نیک اسپاسم ہوا ہے، جو پٹھوں کے اچانک اور غیر ارادی سکڑاؤ کے باعث شدید درد کی کیفیت ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وہ سرجیکل کالر کے ساتھ میڈیکل ٹیم کی مسلسل نگرانی میں ہیں۔
شبھمن گل کے میدان چھوڑنے کے بعد بھارت نے رشبھ پنت کو متبادل کے طور پر بھیجا، جو اوول ٹیسٹ کے بعد پہلی بار پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ہیں
پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم
دبئی ایئر شو کل سے شروع، پاکستان ایئر فورس عالمی توجہ کا مرکز
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس
شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی ،ویڈیو وائرل، صحافی برادری کی شدید مذمت








