ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کپتان کے سیاسی بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مؤقف تسلیم کرلیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوریا کمار یادیو کو سیاسی بیان بازی سے روک دیا۔14 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے سیاسی بیان دیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔شکایت پر میچ ریفری اور آئی سی سی حکام نے سوریا کمار یادیو کو طلب کیا۔ دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی سماعت میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا اور بھارتی کپتان سے وضاحت مانگی گئی۔
آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ سوریا کمار یادیو نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس پر انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ مستقبل میں میدان میں کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں دیں گے۔
ایف آئی اے میں تنظیمِ نو، آپریشنل ڈھانچہ 3 ریجن میں تقسیم، 2 نئے زون قائم
اسرائیل کے صنعا پر فضائی حملے، 70 اسکوائر اور باب الیمن میں 13 مقامات نشانہ
سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر احتجاج، ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ میں سرکاری ادارے بند، ریلیاں اور دھرنے