بھارتی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ 2025 کے آغاز سے قبل مشکل میں پھنس گئے اور اپنے ہی ہم وطنوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی جس کے بعد تمام کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروٹوکول کے تحت کپتانوں نے محسن نقوی سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے سے بھی ہاتھ ملایا۔سوریا کمار یادیو نے بھی محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ’’غدار‘‘ قرار دے دیا۔

’ایکس‘ پر راجیو نامی صارف نے لکھا کہ سوریا کمار یادیو پاکستان کے وزیر داخلہ سے ہاتھ ملا رہے ہیں جو بھارت کو دھمکیاں دے چکے ہیں، انہیں دشمنوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ایک اور صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل تنقید بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت پر ہونی چاہیے جنہوں نے سوریا کمار یادیو کو اس پوزیشن پر کھڑا کیا جہاں پروٹوکول کے طور پر انہیں ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ہاتھ ملانا پڑا۔

سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا سیلاب متاثرہ گاؤں کھرل کا دورہ،

Shares: