بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ہینڈ شیک تنازع سے متعلق سوال کو گول کرتے ہوئے کہا کہ اصل مقابلہ گیند اور بلے کے درمیان ہوگا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صحافیوں نے بھارتی کپتان سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحے اور میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی موجودگی کے بارے میں سوال کیا، تاہم انہوں نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے بات کا رخ کھیل کی طرف موڑ دیا۔سوریا کمار یادو نے مزید کہا: "کمرہ بند کرو، فون بند کرو اور سو جاؤ، میرا خیال ہے یہی شور کو بند کرنے کا بہترین طریقہ ہے، کہنا آسان ہے لیکن کبھی کبھار مشکل بھی ہوتا ہے۔”

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان نے عمان کی ٹیم کی بھی تعریف کی، جو پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان نے اچھی مزاحمت کی اور بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی، جبکہ ہم نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو بہترین موقع فراہم کیا۔ایشیا کپ میں بھارت نے اپنے تینوں گروپ میچ جیتے ہیں، جس میں عمان کو 21 رنز سے، پاکستان کو 7 وکٹوں سے اور متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ تلخ نوٹ پر ختم ہوا تھا جب بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ دونوں ٹیموں کا مئی میں ہونے والی 4 روزہ سرحدی جھڑپ کے بعد پہلا آمنا سامنا تھا۔

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں دوبارہ آمنے سامنے، اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری مقرر

پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام بہتر رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے،آئی اے ای اے

امریکا میں بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی سفارش واپس

Shares: