رواں سال مئی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی حکومت، آرمی اور میڈیا اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے بیانات اور من گھڑت دعوے کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی ایئر چیف کے مطابق مئی میں پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں امریکی ساختہ ایف-16 اور چینی ساختہ جے ایف-17 شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار عوامی سطح پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ مار گرائے گئے طیاروں میں ایف-16 اور جے ایف-17 کلاس شامل تھی۔ اس سے قبل اگست میں انہوں نے صرف 5 طیارے اور ایک فوجی جہاز گرانے کا ذکر کیا تھا لیکن ان کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔
پاکستان پہلے ہی یہ مؤقف دے چکا ہے کہ مئی کی اس جھڑپ میں اس نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھے۔ بھارت نے کچھ نقصانات تسلیم کیے ہیں لیکن 6 طیاروں کے نقصان کی تردید کی ہے۔پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے دعوے پر دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جھڑپ میں بھارت کے 6 طیارے، بشمول 3 رافیل، تباہ ہوئے جبکہ بھارتی دعویٰ اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب بھارت نے پہلگام حملے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف ’آپریشن سندور‘ لانچ کیا تھا، جس کا جواب پاکستان نے ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کی صورت میں دیا۔ اس لڑائی کے بعد بھارت کو بھاری نقصان اٹھا کر جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔
ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم، غزہ معاہدہ پر اتوار شام تک کی مہلت
یو این پابندی میں نرمی کے بعد افغان وزیر خارجہ کا بھارت دورہ متوقع
مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری
جے ڈی سی سربراہ سے 14 کروڑ بھتہ طلب کرنے والے ملزمان گرفتار