بھارتی شہری بی ایس ایف انڈیا کے حوالے

0
33

پاکستانی حکام نے بغیر دستاویز سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حکام کےحوالے کردیا ہے۔ بھارتی شہری انیل چمارولدبڈھ سنگھ چمار کو واہگہ بارڈرپر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کیا گیا۔ انیل چمار بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی تحصیل ماوگنج کے گاؤں کا رہنے والا ہے اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ انیل چمارکو 11مارچ 2015 کو قصور کے نزدیک پاک بھارت گنڈاسنگھ والا بارڈر کے قریب سے پکڑاگیا تھا۔ اسے دوسال سزا سنائی گئی تھی جو 11 مارچ 2017 کو مکمل ہو گئی، اس کی سزا مکمل ہونے سے ایک روز قبل 10 مارچ 2017 کو اسے بھارتی ہائی کمشنر کے حکام سے ملاقات کا وقت دیا گیالیکن بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے اس کی رہائی کی دستاویز تیار نہیں کیں۔ 28 اکتوبر2019 کو ایک بار پھر بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے اس کی ملاقات کروائی گئی۔ بھارتی حکام کی طرف سے اس کی شہریت کی تصدیق کے بعد اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

Leave a reply