قصور: سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا

دو روز قبل دریائے ستلج کی بے رحم موجوں کے باعث گونگا بہرہ شخص انڈیا سے پاکستان پہنچ گیا جسے پانی سے نکالا گیا

قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرغنی محمود قصوری) سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا
سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو قصور پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا،انڈین شہری کو پانی سے نکالا،کھانا کھلایا اور مہمان نوازی کی
پولیس تحفظ مرکز قصور نے گنڈا سنگھ دریائے ستلج کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو ایدھی سنٹر لاہور منتقل کر دیا ہے

دو روز قبل دریائے ستلج کی بے رحم موجوں کے باعث گونگا بہرہ شخص انڈیا سے پاکستان پہنچ گیا جسے پانی سے نکالا گیا ،پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق گمشدہ گونگا بہرہ آدمی جو کہ اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر تھا انڈین شہری ہے ،جس نے اشاروں سے بتایا کہ وہ ایک انڈین شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا ہے

پولیس تحفظ مرکز کی طرف سے گمشدہ شخص کو کپڑے دیئے گئے اور کھانا کھلایا گیااور بعد ازاں گمشدہ شخص کی مہمان نوازی کے بعد اسے ایدھی سنٹر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ شحض کو انڈین حکام کے حوالے کیا جائے گا-

Leave a reply