لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کروایا
عمران خان کی امریکا روانگی، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے.
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 22جولائی کوایل او سی پر باگسر سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے 12سالہ محمدریاض شہیدہوا، 22جولائی کوایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 18 سال کاذبیح اللہ شدید زخمی ہوا، 23جولائی کو بھارتی فورسز نے تتہ پانی، جندوٹ، بن چڑیاں سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، ایل اوسی پربھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی شہری چاند بی بی شہید اور 3شہری زخمی ہوئے ،تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ سےشہری نسیم اور پروین بی بی زخمی ہوئے.
واضح رہے کہ انہی دنوں میں وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر تھے، بھارت نے وزیراعظم کے دورے کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن اسے ناکامی ہوئی