پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں-
باغی ٹی وی: نجی چینل کے پروگرام میں دوران گفتگو بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک پہنچیں گے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو چائے پلائیں گے، ڈی چوک پر ہم احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ختم ہوگا،وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بیان کی تردید کی کہ ان کے کارکن احتجاج میں اسلحہ لے کر آئیں ہم ایسا کیوں کریں گے جبکہ اس کے بغیر ہی ہمارے مقاصد پورے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم آرہے ہیں، وہ بہت بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس کو یہ دکھا رہے ہیں آپ نے احتجاج کو کینسل کردیا، 10 ہزار کنٹینرز کے پہاڑ اسلام آباد میں کھڑے کیے ہوئے ہیں، اگر وہ دکھانا چاہ رہے ہیں یہ آپ کی جمہوریت کی شکل ہے، ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔