بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد مارے گئے۔ واقعہ ضلع گریابند کے مین پور تھانہ حدود میں پیش آیا۔

بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔ فوج کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی اور ماؤ نواز جنگجوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ان کی ہلاکت ہوئی۔آپریشن میں بھارتی فوج کے ساتھ چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، ضلعی پولیس کی یونٹ ای-30 اور سی آر پی ایف کی کمانڈو بٹالین فار ریزولیٹ ایکشن نے بھی حصہ لیا۔

تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے مقامی قبائلیوں کو نشانہ بنایا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس صرف چھتیس گڑھ میں مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک 241 ماؤ نواز ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

لندن میں کل دائیں بازو اور اینٹی فاشزم ریلیاں، جھڑپوں کا خدشہ

مشرقی تیمور: کال سینٹر اور کمپنیوں کے مشتبہ نیٹ ورک کا انکشاف

نیپال: احتجاجی مظاہروں میں 51 افراد ہلاک، 1,300 سے زائد زخمی

نیپال: احتجاجی مظاہروں میں 51 افراد ہلاک، 1,300 سے زائد زخمی

Shares: