بھارتی ہیلی کاپٹرز حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال
بھارتی ہیلی کاپٹرز حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
5 جنوری 2025ء کوبھارتی ریاست گجرات میں کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر تباہ ہوا،ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے،بھارتی پولیس کے مطابق ”ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا” "عملے کے 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا“
مودی کے دور اقتدار میں دیگر شعبوں میں نااہلی کے ساتھ شعبہ ہوا بازی میں بھی آئے روز حادثات ہو رہے ہیں ،کبھی بھارت کے جنگی طیارے تباہ ہوتے ہیں، کبھی بحریہ کے جہازوں کو حادثات پیش آتے ہیں اور کبھی ہیلی کاپٹر موت بن جاتے ہیں ،اس کی بڑی وجہ کرپشن اور اہم شعبوں میں رشوت کے عوض نااہل افراد کی بھرتیاں ہیں،بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثات کی ایک لمبی فہرست ہے،گزشتہ دو سالوں کے دوران بھارت میں کئی ہیلی کاپٹر حادثات ہوچکے ہیں جن میں فوجی اور نیم فوجی ہیلی کاپٹر شامل ہیں
16 مارچ 2023ء کو آرمی چیتا ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش میں گر کر تباہ ہوا جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوئے، اپریل 2023 میں ہندوستانی بحریہ کو ALH Dhruv ہیلی کاپٹر کوممبئی میں تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، مئی 2023 میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا ALH دھروہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں دوران آپریشن تباہ ہوا ،اس حادثے نے آپریشنل حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھا دئیے، اکتوبر 2023 میں ہندوستانی فضائیہ کے ALH دھرو ہیلی کاپٹرکو ریاست بہار میں امدادی مشن کے دران ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،اس حادثے نے آپریشنل صلاحیتوں پر سوال اٹھادئیے،4 نومبر2023 کو کوچی میں چیتک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں ایک ہلاکت ہوئی ، مارچ 2024 میں پوربندر میں کوسٹ گارڈ ALH دھرو ہیلی کاپٹر گجرات میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا جس میں عملے کے تین افراد ہلاک ہوئے،2 ستمبر 2024 کو بحیرہ عرب میں ایک اور کوسٹ گارڈ ALH Dhruv ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے دوران تباہ ہوا،ایک سال میں دوسرے حادثے نے طیاروں کی حفاظت پر سنگین سوالات اٹھائے
بھارتی فضائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں آئے روز ہیلی کاپٹرز کے حادثات نے عملے کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھادئیے،ہیلی کاپٹرز کے آئے روز حادثات کے باعث ان کا کسی بھی ریسکیو آپریشن میں استعمال بھی اب خطرناک بن چکا ہے، اس طرح کے ہیلی کاپٹر حادثات دراصل مودی سرکار کی کرپشن اور میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں کا نتیجہ ہیں،