مزید دیکھیں

مقبول

بھارت ٹی ٹی پی، بی ایل اے سےدہشتگردی کروا سکتا،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...

گزشتہ دو برس کے دوران مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ، گورنراسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے...

سندھ ہائیکورٹ، لاپتہ شہریوں بارے جے آئی ٹی رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر...

بھارتی ہندو خاتون نےمودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا

بھارتی ہندو خاتون نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا۔

ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر ہی سے سچ سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے، بھارتی شہری خود مودی کی مکروہ پالیسیوں اور مکاریوں پر کھل کر لب کشائی کررہے ہیں اسی حوالے سے بھارتی خاتون شہری نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں کشمیر جا چکی ہوں، وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں جبکہ مودی بہت بڑا جھوٹا ہے۔

اسحاق ڈار کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور رہنماؤں سے رابطے

بھارتی خاتون نے کہا کہ مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں، مودی کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑوانے کا ایجنڈا ہے، مودی کی ناکامی کی وجہ سے چین نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے،مودی جھوٹا ہے، مودی کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے۔

کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے جھوٹے بیانیے کے باعث اب اس کی اپنی قوم کے لوگ اس پر اعتبار نہیں کر رہے، مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کا ڈرامہ کرکے سیاست کو بچا رہا ہے، مودی کی پالیسیوں کی ناکامی ہے کہ آج ہر کوئی اس کو بے نقاب کررہا ہے۔

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری