حال ہی میں بھارت سے 84 ہندو زائرین کا ایک وفد، جس کی قیادت سین یدھیشتر لال نے کی، پاکستان کے مختلف مذہبی مقامات پر 10 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس بھارت روانہ ہو گیا۔ وفد نے وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی بہترین سہولتوں اور گرمجوش استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔

زائرین کا سفر ننکانہ صاحب میں واقع مشہور گردوارہ جنم استھان کی زیارت سے شروع ہوا، جو بابا گرو نانک کا جائے پیدائش ہے۔ گردوارہ انتظامیہ نے زائرین کا پُر تپاک استقبال کیا، اور انہوں نے پاکستان کی امن و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔وفد نے دیگر اہم مذہبی مقامات کی زیارت بھی کی، جن میں میرپور ماتھیلو میں دربار ، عقیل پور میں یوگ ماتا مندر، اور سکھر میں سادھو بیلا مندر شامل تھے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سندھ کے شہر میرپور میں سوامی شادارام کی 316 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

زائرین نے ایویکوئیز ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) اور پاکستانی حکومت، خاص طور پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے سفر کے دوران رہائش، ٹرانسپورٹ، طبی سہولتیں اور سیکیورٹی کی بہترین انتظامات کیے۔ انہوں نے حکومت اور وزارت داخلہ کی مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی، خاص طور پر ای ویزا کی سہولت کے آغاز کو سراہا۔زائرین نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت پر غور کریں، جس سے ان کے مطابق پاکستان میں مذہبی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ مختلف مقدس مقامات پر مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد، یہ وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت واپس روانہ ہو گیا۔

رپورٹ:زبیر قصوری، اسلام آباد

حکومت سندھ نے موویز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کردیں

مفتی قوی کو کوئی حق نہیں….وینا ملک پھٹ پڑیں

Shares: