لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مکمل طور پر کنفیوز دکھائی دئے۔ انہوں نے لکھی ہوئی تقریر کی جس میں وہ پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ اور اس کی تحقیقات کی تاریخوں میں الجھے ہوئے نظر آئے۔ وہ بار بار یہ کہتے رہے کہ حملے کی تحقیقات 22 مئی کی رات کو شروع ہوئی۔ یہاں تک کہ ملحقہ بنچ کے ایک رکن وزیرداخلہ کو یہ بتاتے نظر آئے کہ حملہ 22 اپریل کو ہوا تھا۔ لیکن امیت شاہ بار بار 22 مئی 2025 ہی دہراتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد 22 مئی کی رات کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک سیکیورٹی میٹنگ ہوئی تھی۔ امیت شاہ کی اس غلطی کے بعد اپوزیشن بنچوں سے ہنگامہ اور شور بلند ہوا جس کے بعد امیت شاہ نے خود کو درست کیا۔ تاہم تھوڑی دیر بعد انہوں نے پھر وہی غلطی دہرائی اور پھر کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کو 22 مئی کو سری نگر کے دچیگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس ان پٹ موصول ہوا اور 28 جولائی کی صبح انکاؤنٹر شروع ہوا۔

- Home
- بین الاقوامی
- لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ مکمل طور پر کنفیوز
لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ مکمل طور پر کنفیوز

Khalid Mehmood Khalid13 گھنٹے قبل