وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے تاریخی لاعلمی اور سفارتی غیر ذمہ داری کی مثال قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع سندھ کے حوالے سے بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ تاریخ سے مکمل ناواقف ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی داخلی تقسیم، سیاسی انتشار اور معاشی چیلنجز پر توجہ دے، بجائے اس کے کہ پاکستان اور اس کے صوبوں کے متعلق دن میں خواب دیکھے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سندھ نے قیامِ پاکستان سے بھی پہلے، 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اور اس کے عوام نے ہمیشہ اپنی شناخت، خودمختاری اور وقار کو مقدم رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے اس نوعیت کے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، تاہم سندھ کے عوام اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔مراد علی شاہ کے مطابق بھارتی حکام کا طرزِ عمل نہ صرف غلط فہمیاں پھیلاتا ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی نقصان دہ ہے

نئے سال کا جشن: ڈاؤن ٹاؤن دبئی پہلی بار عالمی تفریح مرکز میں تبدیل

آسٹریلوی سینیٹر کا برقع پہن کر پارلیمنٹ میں احتجاج

اکتوبر 2023 حملے روکنے میں ناکامی، اسرائیل نے 3 جرنیل برطرف کر دیے

امریکاکا میانمار کے شہریوں کا قانونی اسٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ

Shares: