بھارتی وزیر خارجہ کے ایران دورے کے موقع پر ایران کا پاکستان پر حملہ،مقاصد کیا

shehad qureshi

اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی)
ایران نے عین اس وقت تین اسلامی ممالک کے شہروں کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا بہانہ بنا کر حملہ کیا جب بھارتی وزیر خارجہ ایران کے دورے پر تھے۔ کیا ایران آیت اللہ خامنئی (مرحوم) کی پالیسی پر گامزن ہے یا بھارت کی خارجہ پالیسی پر؟ آیت اللہ خامنہ عالم اسلام کو ایک جگہ اکٹھا دیکھنا چاہتے تھے اسلامی ممالک کے شہروں پر حملہ ان کی پالیسی ہو ہی نہیں سکتی ،

ایک طرف غزہ لہولہان ہے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں دوسری طرف ایران کی طرف سے پاکستان جو ایران کا ہمسایہ ملک بھی ہے اور اسلامی ریاست بھی بلوچستان پر راکٹ کے حملے نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نائن الیون کے بعد پاکستان نے دہشت گردوں اور انتہاپسندی کا صفایا کر دیا ہے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن میں پاک فوج اور جملہ اداروں اور عوام نے جو قربانیاں دیں ایک عالم گواہ ہے آج بھی کبھی افغانستان کے ذریعے دہشت گردوں کو بھارت پاکستان میں داخل کر رہا ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے خطے میں امن چاہتا ہے پاکستان ایران سمیت افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک سے دوستی اور امن چاہتا ہے۔

وزارت خارجہ نے اس واقعہ پر ایران سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا تاہم ایران کو بھی اپنی اس پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگا۔ تاکہ آئندہ کے لئے کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو جس سے خطے کے امن کو نقصان پہنچے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے نائن الیون کے بعد بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن بحال ہوا۔ دہشت گردوں نے پاکستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا تھا۔ جانی اور مالی نقصان کی دنیا گواہ ہے۔

Comments are closed.