جارکھنڈ بھارت، یورینیم سے متاثرہ بیمار و معذور بھارتیوں کی حالت زار

مودی سرکار کابھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے انتہائی بیمار و مفلوج ہو چکا ہے ،مودی کے بھارت کو بلندیوں پر لے جانے کے دعووں کی حقیقت جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں،مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا، مودی حکومت نے جڈوگورا کی زمین کو جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جارکھنڈ کے قبائلی علاقے جڈوگورا میں زمیں کی تہہ کی 600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے، زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا جاتا ہے اور زہریلا فضلہ جڈوگورا کے گاؤں میں چھوڑ دیا جاتا ہے، نکالے گئے یورینیم کو بغیر حفاظت کے کھلے ٹرکوں میں لاد کر بھیجا جاتا ہے جس سے تابکار ذرات آبادی کے بیج سڑک پر گرتے ہیں، یورینیم کی کان کنی نے ایک مکمل انسانی بحران کو جنم دے دیا،جڈوگورا کے مقامی لوگ موت اور معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،جڈوگورا کے گھروں میں ہر تیسرا فرد معذوری کا شکار ہے، جوہڑ کی شکل میں موجود آلودہ پانی واحد ذخیرہ ہے جو پینے اور نہانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، یورینیم زدہ پانی کے اثرات سے بچوں کی معذوری،جسم پر خوفناک نشانات اور اعضا کا ناکارہ ہونا بڑے انسانی المیے کی مثال ہیں ،

معصوم بچے اضافی انگلیوں، معذور اعضا اور ذہنی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں مگر مودی کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،جڈوگورا میں مزدور تابکاری مواد کے ساتھ بغیر کسی حفاظتی کٹ کے کام کر رہے ہیں، یورینیم فضلہ تالابوں میں پھینکا جا رہا ہے اور مقامی لوگ وہی پانی روزمرہ زندگی میں استعمال کرنے پر مجبور ہیں، مودی سرکار یورینیم کانوں سے اربوں کا منافع کما رہی ہے مگر قبائلی عوام کو کوئی حفاظت مہیا نہیں کی گئی، مقامی بچوں کی ٹی بی کینسر اور دماغی بیماریاں بڑھ رہی ہیں مگر سرکاری رپورٹس میں سب کچھ نارمل دکھایا جا رہا ہے،جڈوگورا کے رہائشی بار بار اپیل کرتے ہیں کہ ہماری صحت تباہ ہو چکی ہے مگر مودی حکومت انہیں غریب اور جاہل قرار دے کر نظر انداز کرتی ہے، مقامی لوگ یورینیم سے بھرے پانی کے استعمال کے عادی مگر مودی سرکار کی "نیشن فرسٹ” پالیسی میں جڈوگورا کی عوام شامل نہیں، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ترقی کی علامت کے طور پر جوہری ہتھیار پیش کرتی ہے مگر وہی ہتھیار قبائلیوں کی قبر کھودنے کا ذریعہ بن چکے ہیں، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک جھاڑکھنڈ میں معدنیات ہیں مودی حکومت قبائلیوں کو غلام بنا کر رکھے گی اور ان کی چیخیں دبا دی جائیں گی، جوہری طاقت کے پیچھے انسانی جانوں کی قربانی مودی سرکار کی ناکامی ہے، جڈوگورا بحران پر مودی سرکار کی خاموشی مجرمانہ ہے، یورینیم سے ہتھیار بنانے کی دوڑ میں مودی اپنے ہی شہریوں کا دشمن بن چکاہے، مودی کی اس نااہلی اور یورینیم کی غیر حفاظتی کان کنی پر انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو نوٹس لینا چاہئے،

Shares: