سرجیکل سٹرائک کے لئے بھارت کس کی اجازت کا منتظر ہے؟ قریشی کا یو اے ای میں بڑا انکشاف

سرجیکل سٹرائک کے لئے بھارت کس کی اجازت کا منتظر ہے؟ قریشی کا یو اے ای میں بڑا انکشاف

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ابوظبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی سازش اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانے کیلئے کر رہا ہے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال انتہائی ناز ک ہے،بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے،بھارت پاکستان کیخلاف بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے،بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں پاکستان بھارت کی سازشوں سے مکمل آگاہ ہے ،سرجیکل اسٹرائیک کیلئے بھارت اپنے پارٹنرز کی اجازت کا منتظر ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا تو جوابی کارروائی کی جائے گی،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کوہوا دینےکی کوشش کررہا ہے،ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارت کی ساشوں کا پردہ چاک کیا ہے ،پاکستان پرامن ملک ہے لیکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت میں اقلیتوں کوامتیازی سلوک کانشانہ بنایاجارہاہے،بھارت میں کسانوں کا بڑا احتجاج جاری ہے،

کرونا لاک ڈاؤن کے دوران یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی خدمات پر وزیر خارجہ کو بریفنگ

 

Comments are closed.