مرکزی مسلم لیگ کا متعدد شہروں میں احتجاج،لاہور میں پاکستان زندہ بادریلی،مودی کیخلاف نعرے بازی

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی جارحیت کیخلاف،پروپیگنڈے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، لاہور،گجرات,ٹوبہ,ڈیرہ غازی خان,بہاولنگر,چیچہ وطنی,ساہیوال,پاکپتن,لیہ,عارف والا,خانیوال,واربرٹن ننکانہ, اوکاڑہ, دیپالپور,بہاولپور,حافظ آباد ،سرگودھاسمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور مودی سرکار کے خلاف بینرز ،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،لاہور میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے،شرکا کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف قوم متحد ہے،

بھارتی آبی جارحیت کیخلاف دفاع پاکستان مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک، مزمل اقبال ہاشمی،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارت کی بربادی کا سبب بنیں گے،بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کا ہر حربہ استعمال کر چکالیکن تحریک کو نہ روک سکا، ہر روز کشمیری نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ مزید بڑھ رہا ہے،سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ بھارت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار لی ہے، پاکستان اپنے دفاع کے لئے ایک ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، سینیٹ سے متفقہ قرارداد کا منظور ہونا، پاکستان بھر کی سڑکوں پر عوام کا نکل کر مودی سرکار کے خلاف اظہار نفرت، احتجاج اس امر کو واضح کرتا ہے کہ ازلی دشمن بھارت کیخلاف ضرورت پڑی تو پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا، مرکزی مسلم لیگ بھارتی سازشوں، اقدامات کیخلاف ملک گیر تحریک چلا کر قوم کو متحد و بیدار کرے گی، پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کے بھارتی منصوبے کبھی پورے نہیں ہوں گے،

Shares: