بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کو ‘مشرقی پاکستان’ قرار دے دیابھارتی میڈیا کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بڑھتے تعلقات سے جلن ہونے لگی
بھارتی میڈیا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے بڑھتے تعلقات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، خاص طور پر بھارتی صحافی پالکی شرما نے بنگلہ دیش کو "مشرقی پاکستان” قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی چینل ‘فرسٹ پوسٹ’ میں اپنے پروگرام کے دوران، پالکی شرما نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان ملاقات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات "مشرقی پاکستان کی واپسی” ہیں۔
پالکی شرما نے اس ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپنے سابقہ دوست کو اپنے دشمن کے ساتھ کھڑا دیکھتے ہیں تو بریک اپ بہت مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیشی بندرگاہوں پر پاکستانی جہازوں کی جانچ پڑتال ختم کرنے اور ویزا پابندیوں میں نرمی جیسے اقدامات پر بھی تنقید کی۔ ان کے مطابق، یہ اقدامات پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں گرمجوشی کو ظاہر کرتے ہیں، جسے بھارتی میڈیا ہضم کرنے میں ناکام ہے۔
یہ معاملہ اس وقت مزید سنجیدہ ہو گیا جب دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر بھارتی میڈیا نے شدید ردعمل ظاہر کیا، اور اس پیش رفت کو بھارت کے لیے ایک "چٹکی” کے طور پر پیش کیا۔