مزید دیکھیں

مقبول

بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے...

مصطفیٰ قتل کیس، دو ڈرگ ڈیلر گرفتار

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں منشیات سے جڑے...

گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) چوکی...

چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی

چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا نے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی شروع کر دی-

باغی ٹی وی :قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی جیتنے کےساتھ ساتھ 23 ​​فروری کو گروپ اے کے میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر بھی توجہ مرکوز رکھے، قومی کی دعائیں کھلاڑیو ں کیساتھ ہیں،چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے علاوہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ! مجھے امید ہے کہ آپ ہندوستانی بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کریں گے۔

بعد ازاں نسیم شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں،تاہم بھارتی میڈیا نے نسیم شاہ کے اس بیان کے بعد الزام تراشی شروع کر دی-

جنوبی کوریا :اسکول میں ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو سے قتل کر دیا

نسیم شاہ کے بیان کو بھارتی میڈیا نے خود ساختہ طور پر توڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہےبھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔

افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی