پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد سے بھارتی میڈیا پر پاکستان پر حملہ کرنے کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں جسے پاکستانی میڈیا کی جانب سے بے نقاب کیا گیا-

معروف بھارتی شخصیات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا بھارتی نیوز چینلز، جھوٹی رپورٹنگ کرنے لگے اور مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے نظر آرہے ہیں، جس کے خلاف بھارتی عوام بھی بول پڑے۔

بھارتی مصنف اور معروف شخصیت بسنت مہیشوری نے ایکس پر لکھا کہ میں نے کبھی ٹویٹس کو ڈیلیٹ نہیں کیا لیکن آج میں اپنے انڈین میڈیا چینلز کے دعووں کی تصدیق کیے بغیر کی گئی تمام ٹویٹس کو ڈیلیٹ کر رہا ہوں مجھے ٹویٹ کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ دکھ اس لیے ہوتا ہے کہ میں نے جو دیکھا اس پر میں نے (غلطی سے) یقین کیا!

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا،دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 90 فیصد خبریں جو بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہیں، وہ جھوٹی خبریں تھیں، بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یوٹیوبر نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کے گھر والوں میں ابھی بھی کوئی ان چینلز کو دیکھ رہا ہے تو میری یہ ویڈیو ان لوگوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انہیں بھی حقیقت کا پتا چل سکے۔

دھروو راٹھی نے کہا کہ بھارت کے عوام کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا جارہا ہے اتنے حساس موقع پر اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلاکر مسلسل خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے، آپ لوگ فوری طور پر ان چینلز کو دیکھنا بند کردیں۔

بھارتی شہری اور وکیل سنجے ہیگ نے 9 مئی کو کہا کہ کل رات جس چیز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے وہ میڈیا کی ساکھ ہے۔ ہمارے پاس اب صحافی نہیں ہیں ہمارے پاس صرف مواد تخلیق کار اور کیوریٹر ہیں۔

ایک اور پھارتی شہری بھیوش کمار مہیشوری نے انڈین میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ نا تو انڈیا کی جانب سے کراچی پورٹ پر حملہ کیا گیا پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا گھر محفوظ ہے پاکستانی آرمی چیف کی گرفتاری انڈین میڈیا کا غلیظ جھوٹ ہے پاکستان کی جانب سے کوئی میزائل فائر نہیں کیا گیا اور نا ہی سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا گیا بھارتی میڈیا کے جھٹوں پر یقین نا کیا جائے گودی میڈیا پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے-

ایک اور شہری روہت راج نے 9 مئی کو کہا کہ ایک ہندوستانی کے طور پر میں غصے میں ہوں۔ کل رات ہمارے نیوز چینلز نے ہمیں کراچی کے خیالی حملوں پر جھوٹی سٹرائیک کی ویڈیو بنائی کوئی حقیقت نہیں بس ڈرامہ ہے جب شہری سوئے فخر محسوس کرتے ہیں دنیا نے ہمیں مذاق بنتے دیکھا یہ حب الوطنی نہیں دھوکہ ہے، شرمناک

Shares: