بھارت میں زہریلی گیس سے 10 ہلاکتیں،5 ہزار بیمار، سڑکوں‌ پر شہری بے ہوش،ہسپتال مریضوں‌ سے بھر گئے

0
62

بھارت میں زہریلی گیس سے 10 ہلاکتیں،5 ہزار بیمار، سڑکوں‌ پر شہری بے ہوش،ہسپتال مریضوں‌ سے بھر گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں زہریلی گیس کے اخراج سے 10 افراد ہلاک جبکہ 5 ہزار سے زائد لوگ بیمار ہو گئے

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم کے آر آر وینکٹ پورم گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے ایک بچے سمیت 10 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہین جنہین ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،زہریلی گیس سے شہریوں‌کو آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

زہریلی گیس کے اخراج سے شہریوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ میں سب کی حفاظت کے لئے دعا کرتا ہوں، تمام معاملات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق زہریلی گیس پانچ کلومیٹر کے ایریا میں پھیل چکی ہے، کئی بچے بے ہوش ہو چکے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،پانچ کلو میٹر کے علاقے میں کئی دیہاتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے

رپورٹس کے مطابق زہریلی گیس کے اخراج کے بعد شہری خارش اور سانس لینے میں مشکل کا سامان کر رہے ہیں، متاثرہ علاقے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے.ہسپتال پہنچنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.

بھارتی میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں دکھایا جا رہا ہے کہ لوگ سڑکوں پر بے ہوش ہو رہے ہیں،انہیں ہسپتال پہنچنے مین مشکل کا سامنا ہے، ہسپتالوں‌میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے لیکن اتنے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں کہ ہسپتالون‌ میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں ہے

پولیس کے مطابق کمپنی سے اسٹائرین گیس لیک ہوئی جو انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے اور ہمیں جیسے ہی گیس لیکج کی اطلاع ملی تو پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو وہاں سے نکالنا شروع کردیا ہے تاہم گیس کے اخراج کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

Leave a reply