آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش سامنے آئی ہے
اجیت دوول نے حقیقت کو مسخ کرکے بی جے پی کی ہندوتوا ذہنیت کے تحت جھوٹا بیانیہ گھڑا،آپریشن سندور کے بارے میں آئی آئی ٹی مدراس کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اجیت دوول نے کہا؛”آپ مجھے ایک بھی تصویریا ثبوت دکھائیں جس سے ثابت ہو کہ کسی بھارتی عمارت کو نقصان پہنچا ہو”بھارت 2047 تک دنیا کی سب سے بڑی فوج بن سکتا ہے،
بھارتی مشیر کا دنیا کی سب سے بڑی فوج بننے کا دعویٰ ، بی جے پی کی خطے کو جنگ میں جھونکنے کی ذہنیت کا عکاس ہے،دوسری جانب بھارتی فوجی قیادت متعدد بار بھارتی طیاروں کے تباہ ہونے اور نقصانات کا اعتراف کر چکی ہے،11 مئی کو ائر مارشل اے کے بھارتی، ڈائریکٹر جنرل ائر آپریشنز نے اعتراف کیا کہ "جنگ میں نقصان ہوتے ہیں”31 مئی کو *جنرل انیل چوہان (چیف آف ڈیفنس اسٹاف)* نے اعتراف کیا کہ ؛”جنگ کے اگلے دو دن تک ہماری پروازوں کی صلاحیت متاثر رہی”انڈین نیوی کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارت کے جنگ کے دوران طیارے ضرور ضائع ہوئے، انڈین ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے اعتراف کیا کہ پاکستانی افواج کو ہماری ائیر فورس کی نقل و حرکت کی مکمل معلومات تھیں، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کا کہنا تھا کہ ادھم پور، پٹھان کوٹ ، آدم پور اور بھج کے فضائی اڈوں پر سامان اور اہلکار متاثر ہوئے،
اعلیٰ بھارتی فوجی افسران کی جانب سے نقصانات کا اعتراف بھارت کی عسکری ناکامی کا واضح ثبوت ہے،آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی افواج نے بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنا کر دفاعی برتری ثابت کر دی،پاکستان نےثابت کیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں بھارت میں کسی بھی جگہ پر جوابی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اجیت دوول کا بیان خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سوچ اور بھارت کی جنگی جنون کو بے نقاب کرتا ہے،مودی سرکاراپنی بدانتظامی اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے نفرت، تعصب، اسلاموفوبیا اور جنگی جنون کا سہارا لے رہی ہے،بھارتی قیادت سیاسی مفادات کے حصول کے لیے نفرت انگیز بیانیہ اپنا کر خطے کے امن سے کھیل رہی ہے