پہلگام ڈرامے پر بھارتی اپوزیشن نے آل پارٹی اجلاس کے دوران مودی سرکار سے سخت سوالات کیے ہیں، یہ اجلاس وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا،
اجلاس کے دوران اپوزیشن کےبیشتر سوالات پہلگام کے قریب بیساران علاقے میں سیکورٹی فورسز کی عدم موجودگی پر مرکوز تھے جہاں حملہ ہوا۔ یہ سوال باقاعدہ طور پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اٹھایا، اور دیگر رہنماؤں بشمول راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے بھی اس پر سوالات اٹھائے۔اپوزیشن نے سوال کیا کہ حملے کے مقام پر سیکورٹی فورسز کیوں تعینات نہیں کی گئی تھیں؟ دوسرا سوال جو اپوزیشن نے اٹھایا وہ یہ تھا کہ اگر بھارت کے پاس پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے تو سندھ طاس معاہدہ کیوں معطل کیا گیا؟ حکومت کے حکام نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم فوری نتائج کے بارے میں نہیں تھا بلکہ ایک علامتی اور اسٹریٹجک پیغام تھا۔”اس معاہدے کو معطل کرنا حکومت کے سخت اقدامات کرنے کے ارادے کو ظاہر کرنے کے لیے تھا۔ اس کا مقصد ایک مضبوط پیغام دینا تھا۔ یہ فیصلہ حکومت کے مستقبل کے موقف کو ظاہر کرتا ہے,
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اجلاس کا آغاز موجودہ سیکورٹی صورتحال کے جائزے کے ساتھ کیا۔ انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا نے ایک 20 منٹ کی پریزنٹیشن دی جس میں پہلگام حملے کے سلسلے، انٹیلی جنس کی معلومات، اور اس واقعے کے بعد کیے گئے اقدامات کو شامل کیا۔اجلاس میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ان میں ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کے علاوہ بی جے پی کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جے پی نڈا، این سی پی کے سپریا سولے اور پرفل پٹیل، بی جے ڈی کے ساشمت پاترا، شیو سینا کے شری کانت شنڈے، آر جے ڈی کے پریم چند گپتا، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا، اور ایس پی کے رام گوپال یادو شامل تھے۔