ہفتہ کے روز نیو یارک کے علاقے کوپاک میں ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی نژاد ماہر امراض نسواں ڈاکٹر جوئے سینی، ان کے نیورو سرجن شوہر ڈاکٹر مائیکل گروف، اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو انجنوں والا مٹسوبشی MU-2B طیارہ، جو ایک قریبی خاندان کے افراد اور باصلاحیت طلبہ کو لیکر کیاٹسکلز علاقے میں پاس اوور کی تقریبات کے لیے جا رہا تھا، اچانک دوپہر کے وقت کولمبیا کاؤنٹی ایئرپورٹ سے تقریباً 10 میل جنوب میں ایک کیچڑ زدہ کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے سے کچھ دیر پہلے، پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ ابتدائی لینڈنگ کی کوشش میں ناکام رہا ہے اور ایک نیا لینڈنگ روٹ چاہتا ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق، اس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول نے تین مرتبہ کم بلندی کا الرٹ بھیجا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا، اور نہ ہی کوئی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔
بعد میں حاصل کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طیارہ حادثے سے پہلے مکمل حالت میں تھا اور تیز رفتاری سے زمین سے ٹکرا گیا۔
ہلاک ہونے والے افراد میں ڈاکٹر جوئے سینی کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں امریکہ منتقل ہو گئیں۔ وہ معروف یوروگائناکولوجسٹ اور Boston Pelvic Health and Wellness کی بانی تھیں۔ڈاکٹر مائیکل گروف، معروف نیورو سرجن، تجربہ کار پائلٹ اور ڈاکٹر جوئے سینی کے شوہر تھے۔کرینا گروف،ان کی بیٹی، MIT کی سابقہ فٹبال پلیئر، جنہیں 2022 میں NCAA Woman of the Year قرار دیا گیا۔جیئرڈ گروف،ان کا بیٹا، 2022 میں سوارثمور کالج سے گریجویٹ ہوا اور پیرالیگل کے طور پر کام کر رہا تھا۔الیکزیا کؤیاتس ڈوآرٹے،جیئرڈ کی پارٹنر، سوارثمور سے گریجویٹ اور ہارورڈ لا اسکول میں داخلے کی تیاری کر رہی تھیں۔جیمز سانٹورو ، کرینا کے بوائے فرینڈ اور MIT کے حالیہ گریجویٹ شامل تھے.
ڈاکٹر جوئے سینی اور مائیکل گروف نے University of Pittsburgh میں میڈیکل تعلیم کے دوران ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔ ان کے پیچھے بیٹی انیکا گروف، والدین، بہن بھائی اور خاندان کے دیگر افراد سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔طیارے کی جدید کاک پٹ ٹیکنالوجی حالیہ سالوں میں اپگریڈ کی گئی تھی اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے معیارات کے مطابق تھی۔