بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر فوری بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے اجلاس چند منٹوں کے بعد ہی ملتوی کر دیے گئے-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف کے ارکان نے ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے مودی حکومت سے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر تفصیلی جواب طلب کیا جیسے ہی اجلاس کا آغاز ہوا، اپوزیشن ارکان نے احتجاجی نعرے لگانا شرو ع کر دیے، جس کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کے اجلاس کچھ ہی دیر بعد ملتوی کر دیے گئے۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے میڈیا سے گفتگو میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ صرف حکومتی ارکان کی آواز سننے کے لیے رہ گئی ہےمیں ایوان کا قائد حزب اختلاف ہوں، مگر مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایران کا یورینیم کی افزودگی ترک کرنے سے انکار

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آپریشن سندور پر اگلے ہفتے بحث کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس حساس معاملے پر فوری جواب دیا جائے،توقع ہے کہ کانگریس مودی حکومت سے مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے دعوے سمیت کئی متعلقہ معاملات پر جواب طلب کرے گی-

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکی ہیں تاکہ پہلگام حملے کے بعد شروع ہونے والے آپریشن سندور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔

سوات:چھٹیاں کرنے پر مدرسے کے اساتذہ کا مبینہ تشدد ، کم عمر طالب علم جاں بحق

Shares: