مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر
مودی سرکار آسام سمیت شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی شمال مشرقی بھارت میں سیلاب متاثرین کی تعداد چھتیس لاکھ سے زائد ہو گئی ، لاکھوں افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا –
آسام کے 19 اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا،حکومت کی جانب سے موثر امدادی اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کا فقدان ہے،بارشوں اور سیلاب کے باعث 34 افراد جاں بحق اود لاکھوں زخمی ہوئے،پاکستان کو آبی جار حیت کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار اپنے ہی ملک میں پانی کے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی-
چمکنی میں 11 مئی کو اسپانسرڈ دہشتگرد کاکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی،آئی جی خیبرپختونخوا
شمال مشرقی بھارت میں حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور کمزور انفراسٹرکچر کی تعمیر انسانی المیہ بن گیا بھارت میں مون سون کے دوران پانی کے ذخائر اور نکاسی آب کے ناقص انتظام نے حکومتی بدانتظامی کو بے نقاب کردیا انڈس واٹر ٹریٹی کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار اپنی ہی سرزمین پر پانی کے بحران کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہے،مودی سرکار اس وقت خود بہار میں الیکشن میں مصروف ہے اور ناکام آپریشن سندور پر خودنمائی کر رہی ہے–
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ