انگلینڈ اور بھارت کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، جہاں بھارتی بلے بازوں نے آخری روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
میچ کے آخری دن بھارت نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 425 رنز بنائے، جس میں تین بلے بازوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ رویندرا جڈیجا نے 107، کپتان شُبھمن گل نے 103 اور واشنگٹن سندر نے 101 رنز کی انفرادی اننگز کھیلیں، جبکہ کے ایل راہول محض 10 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور 90 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگز میں 358 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 669 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو اب 2-1 کی برتری حاصل ہے، جبکہ سیریز کا اگلا میچ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
ایران اور افغانستان کا غزہ پر فوری او آئی سی اجلاس بلانے پر زور
اسرائیلی ماہرین تعلیم کا غزہ میں مظالم کے خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
ایف آئی اے کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 افراد گرفتار