بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک

بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے بھٹنڈا میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا جس کے بعد 2 دن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی نشریاتی ادارے "انڈین ایکسپریس” کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں چار بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے چند گھنٹوں بعد، بدھ کی شام پنجاب کے بٹھنڈہ ملٹری سٹیشن میں ایک اور فوجی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل …

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کا لگتا ہے سپاہی اپنے سروس ہتھیار کے ساتھ سنٹری ڈیوٹی پر تھا اور اس کے پاس سے اس کے کارتوس کے ساتھ اسلحہ بھی ملا تھا-

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ واقعے کی سرکاری طور پر تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام ہونے والی فائرنگ کا گزشتہ روز کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھٹنڈا میں ملٹری اسٹیشن کی کینٹین میں فائرنگ سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments are closed.