7 مئی کو پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے ک فضائی جھڑپ کے دوران نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بھارتی پائلٹ اسکواڈرن لیڈر روہت کاتاریا (سروس نمبر 32292) ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی آخری رسومات آج دھرم شالہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دفاعِ وطن کی خاطر پاکستانی پائلٹس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں رافیل طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس کارروائی کو دفاعی ماہرین نے پاکستان کی فضائی برتری کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔

روہت کاتاریا کی ہلاکت بھارت کے لیے نہ صرف ایک بڑا عسکری نقصان ہے بلکہ رافیل جیسے مہنگے اور جدید طیارے کی تباہی مودی سرکار کی دفاعی حکمت عملی پر بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے فرانس سے اربوں ڈالر میں رافیل طیارے حاصل کیے تھے جنہیں "ناقابل شکست” قرار دیا جاتا رہا، مگر 7 مئی کا واقعہ ان دعوؤں کو غلط ثابت کر گیا۔

روہت کاتاریا اپنے پیچھے بیوہ شالینی چوہدری اور دو سالہ بیٹے چندن کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ بھارتی عوام میں اس ناکامی پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ کئی مبصرین بھارتی عسکری قیادت پر تنقید کر رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی، عسکری تیاری اور بروقت کارروائیوں نے ایک بار پھر خطے میں طاقت کا توازن واضح کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Shares: