بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری بند کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کی 4 سرکاری آئل ریفائنریز نے گزشتہ ہفتے روس سے خام تیل کی درآمد روک دی۔واضح رہے کہ بھارت دنیا بھر میں تیل درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ روس کے سمندری راستے سے فروخت کیے جانے والے خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی بھارت ہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت توانائی اور ملک کی بڑی آئل ریفائنریز نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے،وزیراعظم

ایک اور ملک دشمنی،علی امین گنڈا پور کا بیان بھارت فیٹف میں بطور ثبوت لے گیا

Shares: