بھارتی روپیہ سال 2025 میں مسلسل کمی کے بعد ایشیا کی سب سے کمزور کرنسیوں میں شامل ہو گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بدھ کے روز 90.28 کی ریکارڈ کم ترین سطح تک گر گیا، جو اس کی مسلسل چھٹی تنزلی ہے۔

عالمی مالیاتی جریدے بلومبرگ کے مطابق تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط دکھائی دیں، تاہم بھارتی روپیہ پورے سال دباؤ میں رہا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑے پیمانے پر انخلاء نے بھارتی کرنسی کو شدید متاثر کیا ہے۔سال کے آغاز سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار 16 ارب ڈالر سے زائد بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے نکال چکے ہیں، جب کہ بھارتی ریزرو بینک جولائی سے اب تک 30 ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ استعمال کرنے کے باوجود روپیہ کو مستحکم کرنے میں ناکام رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی بینک نے فوری مداخلت نہ کی تو تجارتی خسارے اور سرمایہ کاری کے کمزور بہاؤ کے باعث روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے

نیپا چورنگی واقعہ: بی آر ٹی ریڈ لائن کا ذمہ داری سے اظہارِ لاتعلقی

پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں،خواجہ آصف کا سخت ردعمل

گیارہواں این ایف سی اجلاس آج، وفاق اور صوبے بریفنگ دیں گے

Shares: