بھارتی شہری وکرم کمار ناگ دیو نے اپنی پاکستانی بیوی نکیتا کو دھوکے سے پاکستان میں چھوڑ کر اب بھارت میں ہی اپنی دوسری شادی کی تیاری شروع کردی ہے جس پر متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے رہائشی وکرم کمار ناگ دیو نے 2020 میں کراچی کی رہائشی نکیتا سے ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تھی، اُس شادی کے بعد فوری طور پر نکیتا بھارت چلی گئیں مگر چند مہینوں کے بعد ویزا کے مسائل بتا کر 9 جولائی 2020 کو انھیں اٹاری بارڈر پر چھوڑ دیا گیا، تب سے وکرم کی جانب سے کسی بھی قسم کی واپسی یا رابطے کی کوشش نہیں کی گئی۔

https://x.com/DainikBhaskar/status/1997236215540801749?s=20

نکیتا کو معلوم ہوا کہ وکرم نے بھارت میں ایک اور خاتون شیوانگی ڈنگرہ سے منگنی کرلی ہے اس خبر نے نکیتا اور ان کے خاندان کو پریشان کردیا 2025 کے شروع میں نکیتا نے ایک ویڈیو اور تحریری درخواست کے ذریعے عدالت سے انصاف اور شوہر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اسے انصاف ملے۔

نکیتا کے مطابق وکرم نے نہ صرف اپنی پہلی بیوی کو بغیر طلاق کے چھوڑا بلکہ اس نئے رشتے کی تیاری چلتی رہی، جو کہ قانونی اور سماجی اعتبار سے دونوں مما لک کے قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنتی ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے بے ضابطہ ازدواجی معاملات کی فوری چھان بین کی جا ئے اور انصاف فراہم کیا جائے، نکیتا ناگ دیو نے ایک ویڈیو پیغام میں نریندر مودی سے اپنے بھارتی شوہر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس معاملے پر سندھ پینچایت ثالثی اینڈ لیگل کونسلنگ سینٹر نے وکرم اور اُس کی منگیتر دونوں کو نوٹس جاری کیے، مگر کسی مفاہمت پر رسائی نہ ہو سکی، 30 اپریل 2025 کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چونکہ یہ شادی پاکستان میں ہوئی تھی اور دونوں فریق پاکستانی شہری تھے، لہٰذا معاملے کا قانونی دائرہ اختیار پاکستان کا ہے اور پاکستان میں قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔

Shares: