پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جب بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی کررہاتھا تو میں نے شرکت کی تھی،

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری بھی کوشش تھی کہ سربراہی اجلاس میں بھارت کی شرکت ہو، جیسے میں بطور وزیرخارجہ بھارت گیا تھا ویسے بھارتی وزیر خارجہ آج پاکستان میں موجود ہیں،بطور وزیر خارجہ پچھلے ایس سی او اجلاس میں کردار ادا کیا ، ایس سی او کا سربراہی اجلاس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کیلئے ایس سی او اجلاس کی قیادت کرنا فخر کی بات ہے ، پاک بھارت دوطرفہ تعلقات میں مشکلات ہیں، ایس سی او کے قوانین کے مطابق دو طرفہ مسائل نہیں اٹھائے جاسکتے ، دیگر فورمز موجود ہیں جہاں دونوں ممالک اپنے دوطرفہ ایشوزاٹھاسکتےہیں

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے،ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے، اجلاس میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرا اعظم شریک ہوں گے، چین اور کرغزستان کے وزرا اعظم پاکستان پہنچ چکے ہیں، اجلاس میں دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہوں گی،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او جلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ چکے ہیں،

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان

Shares: