قصور ( باغی ٹی وی، ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو) قصور میں دریائے ستلج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے جس کے باعث نشیبی علاقے شدید خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔

ہیڈ گنڈا سنگھ اپ اسٹریم پر سیلابی صورتحال سنگین صورت اختیار کر گئی ہے۔ بستی سندھیاں والی اور نگر ایمن پورہ کے حفاظتی بند شدید متاثر ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی سرگرمیاں کاغذی کارروائی تک محدود ہیں اور امدادی عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے فوری امدادی کارروائیوں اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: