امریکا نے بھارت کو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر کام کرنے کے لیے دیا گیا استثنیٰ واپس لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ 29 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔امریکا نے پہلے بھارت اور چند دیگر ممالک کو ایرانی بندرگاہ پر کام کرنے کی اجازت دے رکھی تھی، تاہم اب پابندیوں کے تحت یہ استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔ادھر امریکا نے ممنوعہ دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے بھی منسوخ یا مسترد کر دیے ہیں۔ نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ افراد ایسے کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث تھے جو فینٹانل جیسی خطرناک دوا بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

رفح میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

پاکستان کرکٹ تباہ،چن چن کر نکمے بھرتی،پی سی بی سرکس، سر شرم سے جھک گئے

ٹی20 ایشیاء کپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر

جماعت اسلامی کا غزہ چلڈرن مارچ، حافظ نعیم کو 30 لاکھ کا چیک پیش

Shares: