امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے پر بھارت نے شدید ردعمل دیا ہے۔ اب بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیسوال نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات ناانصافی، بلاجواز اور غیر منصفانہ ہیں، یہ اقدام بے حد افسوسناک ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جو اقدامات کررہا ہے، وہی کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کر رہے ہیں۔بھارت نے واضح کیا کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں بھارت کی روس سے تیل کی درآمدات کو بلاوجہ نشانہ بنایا ہے۔

بھارت کا مؤقف ہے کہ ہم اپنی درآمدات مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد بھارت کے 1 ارب سے زائد عوام کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔بھارت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ یکطرفہ فیصلوں سے باز رہے، کیونکہ ایسے اقدامات دو طرفہ تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ایپل کی امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

افغانستان میں دہشتگرد گروپس سرگرم، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کی شدید تشویش

امریکا: فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاعات

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز،ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا اعلان

Shares: