انڈیگو ایئر لائن کا کمال،اے سی بند،مسافر پھٹ پڑے
بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے، ایئر لائن حکام کو کھری کھری سنا دیں
واقعہ بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیگو میں پیش آیا،انڈیگو کی پروازنے دہلی سے وارانسی کے لیے روانہ ہونا تھا ، طیارے میں مسافر سوار ہوئے لیکن طیارے کا اے سی بند تھا، جس کی وجہ سے طیارے میں گرمی اور حبس ہو گئی،مسافر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھٹ پڑے،مسافروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،مسافروں نے پرواز کے پروان بھرنے سے قبل ایئر لائن حکام کو بتایا کہ اے سی نہیں چلا ،ایئر لائن حکام نے مسافروں کی شکایات کے باوجود اے سی صحیح نہ کروایا ،دوران سفر مسافر وں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ایسے میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر پھٹ پڑا، مسافر کی ایئر لائن کے ملازمین کے ساتھ بحث ہوئی، مسافروں نے ایئر لائن کے دفتر بھی شکایت کی اور کہا کہ اے سی بند ہونے کا بتایاگیا لیکن شکایت کا ازالہ نہیں کیا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارےکے پرواز بھرنے کے بعد گرمی اور حبس کی وجہ سے مسافر بے حال ہو گئے تو ان کا غصہ عملے پر پھٹ پڑا، ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ہمارا دماغ خراب ہے جو ہم اے سی کو بار بار ٹھیک کرانے کے لیے کہہ رہے ہیں، ہماری زندگی کا مذاق بنا دیا ہے،اتنے لوگ اندر بیٹھے ہیں، حد ہو گئی ہے، ٹکٹ بک کروائیں تو ریٹ زیادہ ہو اور یہاں لوگ بیہوش ہونے کے قریب ہیں،ایئر لائن حکام کو پرواہ نہیں ہے،اے سی نہیں چل رہا تھا تو دوسری پرواز سے بھجواتے لیکن یہ کیا طریقہ ہے،اے سی بالکل کام نہیں کر رہا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو رسالوں یا دیگر چیزوں کا پنکھا بنا کر خود کو جھلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ،ایئر لائن حکام نے مسافروں کی شکایت پر کوئی کاروائی نہیں کی.
ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی
احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں
ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول
ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ
ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری