بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہےکہ،انڈیگو کی پرواز میں موجود ایک شخص نے مسلمان مسافر کو تھپڑ دے مارامسلم نوجوان کو سفر کے دوران گھبراہٹ کا دورہ پڑا، ایسے میں مدد کرنے کی بجائے ایک مسافر نے اسے تھپڑ مار دیا ، جب کہ جہاز کی ائیر ہوسٹس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص کو منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آیا۔

https://x.com/DrNimoYadav/status/1951255651583488256

بھارتی میڈیا کے مطابق،ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے طیارے میں سوار ایک مسلم نوجوان اچانک گھبراہٹ کا شکار ہوگیا ایئر ہوسٹس اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی اور اسے دوسری جگہ لے جانے لگیں اسی دوران ایک ساتھی مسافر نے اچانک اسے زور سے تھپڑ مار دیا،ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اس واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی ہے

رپورٹ کے مطابق واقعہ فلائٹ نمبر 6E138 میں پیش آیا اور طیارہ اترنے کے بعد ملزم کو کولکاتا ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایئر لائن نے ملزم کو فسادی بھی قرار دیا۔ انڈیگو نے تفصیلات بتائے بغیر نے کہا کہ وہ اپنی ایک پرواز میں ایک مسافر کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کے واقعہ سے واقف ہے۔

تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا، تھپڑ مارنے والے پر فضائی سفر کی پابندی لگانے اور اُسے نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے،دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ کا دورہ پڑنے والے سے ہمدردی سے پیش آنا چاہیے-

وہیں انڈیگو نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کا غیر مہذب برتاؤ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے انڈیگو مسافروں اور عملے کے تحفظ اور وقار سے سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔

Shares: