صدر مملکت نے قوم سے معافی مانگ لی ، کس بات پر معافی مانگی کہ دنیا ہی دنگ رہ گئی

0
38

جکارتہ: غلطی ہر کسی سے ہوسکتی ہے لیکن جو غلطی کرکے معافی مانگ لیتے ہیں‌اورکامیاب رہتے ہیں. اور اگر کوئی طاقت ور اپنی غلطی پر معافی مانگ لے تو یہ تو اور بھی زیادہ بہتر ہوتا ہے. لیکن اگر غلطی کوئی اور کرے اور معافی کواور طلب کرے تو اسے تو عاجزی کی انتہا ہی کہا جا سکتا ہے جیسے کہ اطلاعات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ انڈونیشیا میں ہوا جہاں پولیس کی جانب سے نسلی جملے کسنے پر انڈونیشیا کے صدر نے عوام سے معافی مانگ لی، صدر کی جانب سے ایک معافی نامہ جاری کیا گیا۔

انڈونیشیا سے تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو نےپولیس کی جانب سےنسلی جملے کسنے پرصوبے پاپوا کے لوگوں سے معافی مانگ لی، صدر نے پولیس چیف کونسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دےدیا، صدر کی جانب سے ایک معافی نامہ جاری کیا گیا ہے۔

پولیس کے اس رویے پر صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے نسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دےدیا ہے، 17 اگست کو ایسٹ جاوا میں قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں پاپوا کے طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا،اس دوران پولیس اہلکاروں نے ان پر نسلی جملے کسے تھے۔ذرائع کا کہناتھا کہ اس واقعہ کے بعدکئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

Leave a reply